اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کریمنلز کو پکڑنے کیلئے پنجاب پولیس بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ موٹروےواقعہ کے مرکزی کردار عابد ملہی کی پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے معاملہ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اگلا مرحلہ انصاف کی فوری فراہمی ہے، اس حوالہ سے جلد انصاف نظر آنا چاہئے۔