کریٹ میں کشتیوں کے الٹنے کے واقعات میں مرنے والوں میں چار پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

97
پاکستان کا کرغز تاجک سرحد کی حد بندی کے معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یونان میں کشتیوں کے الٹنے کے واقعات میں مرنے والوں میں چار پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہم گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ یونانی حکام کی جانب سے شیئر کی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق ہفتہ کے روز یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیوں کے الٹنے کے واقعات میں مرنے والوں میں چار پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایتھنز میں ہمارا مشن یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ بچ جانے والوں کو سہولت فراہم کی جاسکے اورمیتوں کو وطن واپس لایا جاسکے۔