اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کردیا ہے۔ پیرکواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ الحمدللہ معیشت کی بحالی کے سفرمیں ایک اورمثبت خبرملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر(ایشوور ڈیفالٹ ریٹنگ) سے سی سی سی کردی ہے۔ انہوں نے اس اہم پیشرفت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، قوم، اتحادی جماعتوں اورحکومت کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔