اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کےلئے رجحان میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پرایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکےمطابق جولائی کے مہینے میں صارفین نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 98ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 32.4فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ سال جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے74ارب روپے کی خریداری کی ۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیاد پر4.3فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعے صارفین نے 94 ارب روپے کی خریداری کی جو جولائی میں بڑھ کر98 ارب روپے ہوگئی۔