کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اور ادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 26.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے مہینہ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 112 ارب روپے کی خریداری و ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 26.1 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال …

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اور ادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 26.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے مہینہ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 112 ارب روپے کی خریداری و ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 26.1 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ سال مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 89 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ہوئی۔ فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 111 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔

مزید خبریں