کسانوں اور آبادگاروں میں بینظیر ہاری کارڈز تقسیم

102
کسانوں اور آبادگاروں میں بینظیر ہاری کارڈز تقسیم
کسانوں اور آبادگاروں میں بینظیر ہاری کارڈز تقسیم

لاڑکانہ۔14اکتوبر (اے پی پی):بینظیر ہاری کارڈ کی تقسیم کی تقریب بیگم نصرت بھٹو ٹاؤن ہال لاڑکانہ میں منعقد ہوئی۔

جس میں ایم این اے خورشید احمد جونیجو، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفیٰ پھل اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کسانوں اور آبادگاروں میں بینظیر ہاری کارڈز تقسیم کیے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اسد اللہ بھٹو، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔