اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ کسانوں کو طے شدہ قیمت پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،بین الصوبائی سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فرٹیلائرز ریوو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی فخر امام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں دسمبر کیلئے یوریا کی پیداوار اور موجودہ سٹاک پوزیشن پر ہفتہ وار بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر یوریا سپلائی اور نقل و حرکت کو مانیٹر کر رہے ہیں،بین الصوبائی سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جائے
۔ خسرو بختیار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یوریا ذخیرہ اندوزں کے خلاف فوری کارروائی کرے، کاشتکاری اراضی کے تناسب سے اضلاع میں یوریا ترسیل کی جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کارروائیوں سے یوریا کی قمیت نیچے آئی ہے، حکومتی نگرانی کیوجہ سے پنجاب میں یوریا ترسیل 64 فیصد سے بڑھ کر 72 فیصد ہو گئی ہے، کسانوں کو طے شدہ قمیت پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔