کسان پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

61

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔سیلاب متاثرہ کسانوں کی سہولت و مدد کیلئےحکومت ہر طرح کےاقدامات کررہی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نےزرعی اجناس کےتمام کارگوز کے50 فیصد حصے کیلئےگوادر پورٹ کےاستعمال کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بلوچستان کی ترقی کیلئےگوادر بندرگاہ کامکمل فعال ہوناانتہائی ضروری ہے۔