- Advertisement -
لاڑکانہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے غریب کسانوں کے لیے اعلان کردہ کسان کارڈز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاری کارڈ کے سلسلے میں محکمہ زراعت اور پیپلز سروس سینٹر کے حکام سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پیپلز سروس سینٹر لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ منیجر نے ڈی سی لاڑکانہ کو ہاری کارڈ کے بارے میں بریفنگ دی، انہوں نے ہدایت کی کہ ہاری کارڈ کی تقسیم کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور اس کارڈ کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچائے جائیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516692
- Advertisement -