کساں نظام صلوة کا قانونی مسودہ تیار کیا جا رہا ہے، جلد اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا وفاقی وزیر مذہبی امور

81

ی راولپنڈی ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے صوبوں کی سطح پر جلد علماءو مشائخ صلوةکمیٹیاں قائم کریں گے، یکساں نظام صلوة کا قانونی مسودہ تیار کیا جا رہا ہے، تمام مسالک کے علماءکرام کو ملک میں امن و سلامتی اور فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے نہ صرف محبت اور بھائی چارے کا درس دینا چاہیے بلکہ اس ملک کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جہاں پر غیر مسلم بھی اپنی عبادت گاہوں میں بلاخوف وخطر اپنی عبادت کرتے ہیں، اسلام آباد میں نظام صلوة کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے ملک بھر میں رائج کیا جائے گا۔