گجرات ، 08 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجا د محمو د نے کہا کہ جا مع زرعی فیصل آبا داورمحکمہ زراعت تو سیع کے مشتر کہ تعا ون سے کسا نوں نے لیے گندم کی پیداوار میں اضا فے کے لیے آگاہی مہم کا آغا ز کر دیا گیا ہے ۔
مہم کے دوران کسا نوں کو گندم کی پیداوار میں اضا فہ کے لیے راہنما ئی فراہم کی جا ئے گی اس سلسلہ میں ڈویژن بھر میں جا مع زرعی فیصل آباد کے اسا تذہ ، طلبا ء اور محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین آگاہی سیمنا ر ز ، ریلیاں اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔ جس میں کسا نوں کو گندم کی پیداواری ٹیکنا لوجی، بیجوں کا انتحا ب، کھا دوں اور زرعی ادویا ت کا استعما ل با رے تربیت کی جائے گی۔ یہ آگا ہی مہم 7 تا 14 نومبر تک جاری رہے گی۔