کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی …

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے دو بیڈفورڈ ٹرکوں اور ایک ٹویوٹا آلٹس جی ایل آئی کار کو روکا جن میں اسمگل شدہ ٹائرز، ادویات اور مختلف برانڈز کی سگریٹیں لدی ہوئی تھیں،غیر قانونی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں، برآمد شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ 4کروڑ 88 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے مختلف مسافر بسوں سے اسمگل شدہ اشیاء برآمد کیں جن میں سگریٹ پیپر، سگریٹیں، ٹیفلون راڈز اور دیگر متفرق سامان شامل ہے۔ اس کارروائی میں ضبط کیے گئے سامان کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔انسداد اسمگلنگ کی دونوں کارروائیوں میں تمام ضبط شدہ سامان اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 5 کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔ایف بی آر مؤثر انفورسمنٹ کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام، جائز تجارت کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لئے پر عزم ہے ۔