کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر جو ایڈیشنل کلکٹر کے ذریعے موصول ہوئی ، اسسٹنٹ کلکٹر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے اپنے عملے کو تافتان سے کوئٹہ کی جانب آنے والے ایک ہینو ٹرک (06-ویلر )رجسٹریشن نمبر TKR-313 لسبیلہ کو روکنے …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر جو ایڈیشنل کلکٹر کے ذریعے موصول ہوئی ، اسسٹنٹ کلکٹر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے اپنے عملے کو تافتان سے کوئٹہ کی جانب آنے والے ایک ہینو ٹرک (06-ویلر )رجسٹریشن نمبر TKR-313 لسبیلہ کو روکنے کی ہدایت کی ۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے حصے کے نیچے نصب ایک تبدیل شدہ فیول ٹینک برآمد ہوا۔ اس فیول ٹینک کی مکمل جانچ پڑتال پر ڈبوں میں بند مشکوک سامان برآمد ہوا۔ گاڑی میں موجود دو افراد سامان کے بارے میں کوئی اطمینان بخش وضاحت پیش نہ کر سکے۔

عملے کی پوچھ گچھ پر ڈرائیور نے اپنا نام با بل ولد دل مراد سکنہ ہوشاب تحصیل کیچ تربت، ضلع کیچ جبکہ دوسرے شخص نے اپنا نام امین بلوچ ولد حسین سکنہ ہوشاب تحصیل کیچ تربت، ضلع کیچ بتایا۔ فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی کے عملے نےگاڑی اور برآمد شدہ ڈبے اپنے دفتر کےاحاطے میں منتقل کیے۔ مزید تفتیش پر ان ڈبوں سے 300 کلوگرام منشیات (کرسٹل / آئس – میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی۔ تین سو کلو گرام کرسٹل/آئس میتھا مفیٹامائن کی مالیت کا تخمینہ18,653,046,300 روپے لگایا گیا ہے جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہونےوالے ٹرک کی مالیت کا تخمینہ 8,000,000 روپے لگایا گیا ہے۔ ضبط شدہ دونوں اشیا کی مالیت 18.67 ارب روپے بنتی ہے۔ دونوں ملزمان یعنی با بل ولد دل مراد (ڈرائیور) امین بلوچ ولد حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔