کراچی۔ 12 ستمبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے غیر ملکی کپڑا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔جاری اعلامیہ کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کوئٹہ سے بذریعہ ٹرالر غیر ملکی کپڑا اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔
اس اطلاع پر اے ایس او کے موچکو چیک پوسٹ پر تعینات عملے کو خصوصی ہدایات اور احکامات جاری کئے گئے اور بلوچستان سے آنے والے ٹرک، ٹرالرز کی سادہ لباس میں افسران اور عملہ نے خصوصی نگرانی کی اور چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے ٹرکس، ٹرالرز کی چیکنگ کی۔
گزشتہ رات چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے کوئٹہ سے آنے ٹرالر، جس کا نمبر LOK 2017 تھا ، سےکروڑوں روپے مالیت کا 7ہزار 7سوکلو گرام کپڑا برآمد کرلیا۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389757