کسٹم کی ٹیم پر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

20

کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی):سائیٹ ایریا بڑا بورڈ کے قریب کیماڑی اینٹی سٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کاشف عرف بلڈر چھالیہ اور گٹکا ماوے کااسمگلر ہے۔

کسٹم کی ٹیم نے ملزم کو دوہفتے قبل شیرشاہ میرا ناکہ روڈ پرنان کسٹم پیڈ آئٹم سے لوڈ گاڑی سمیت گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔