25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںکسی بھی دشمن کی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو...

کسی بھی دشمن کی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی ، مسلح افواج کے غیر معمولی اور متحد ردعمل، اور پاکستانی عوام کی پختہ حمایت نے ملکی عسکری تاریخ میں ایک نمایاں باب رقم کیا ، آرمی چیف سید عاصم منیر

- Advertisement -

راولپنڈی ۔12مئی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی دشمن کی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی ، "معرکۂ حق / آپریشن بنیانِ مرصوص” کے دوران مسلح افواج کے غیر معمولی اور متحد ردعمل، اور پاکستانی عوام کی پختہ حمایت نے ملکی عسکری تاریخ میں ایک نمایاں باب رقم کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وہ پیر کو سی ایم ایچ دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ آرمی چیف نے "معرکۂ حق / آپریشن بنیانِ مرصوص” کے دوران زخمی ہونے والے سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی خیریت دریافت کی ۔ دورے کے دوران، آرمی چیف نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا، اور پاکستان کی مسلح افواج کی ان کے علاج، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر فرد کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں