اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میںتعلیم بہت اہمیت کا حامل ہے، تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلیم کے شعبے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ،نوجوان جنوبی ایشیاءکی تعمیر و ترقی کیلئے مثالی اور فعال کردار ادا کر یں، معاشی استحکام میں ان کا بہترین رول ہو گا آنے والے وقت میں نوجوان نسل ہتھیار نہیں بلکہ قوموں کی ترقی کیلئے انقلاب برپا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔