اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لا سکے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئ حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئ تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائی کے لال کی جرات ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا۔