کسی مسلمان کو قادیانی کہنا شرعی اور قانونی طور پر درست نہیں ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

150
ہمارا دین ،ہمارا وطن اور ہماری فوج یہ ہماری ریڈ لائن ہے ۔محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کو قادیانی کہنا یا کسی قادیانی کو مسلمان کہنا شرعی اور قانونی طور پر درست نہیں ہے

، شرعی احکامات کے مطابق کسی مسلمان کو کافر کہنے والا خود کافر ہو جاتا ہے، قادیانی شریعت اسلامیہ اور آئین پاکستان کے مطابق دائرہ اسلام سے خارج ہیں لہذا کسی مسلمان کو سیاسی مقاصد کیلئے قادیانی کہنا کسی طور بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے جب اپنے عقیدے کی وضاحت کر دی تو اس کے بعد ان پر قادیانی ہونے کا الزام لگانا کسی طور بھی درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ الزام لگانے والوں کو اپنے اس عمل پر معذرت کرنی چاہئے۔