14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںکسی کو بھی مذہب کی آڑ میں فساد پھیلانے کی اجازت نہیں...

کسی کو بھی مذہب کی آڑ میں فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حافظ طاہر محمود اشرفی

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بحریہ ٹائون گرینڈ مسجد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کی شدید مذمت کی اور جمعہ کے خطبات میں اس حوالے سے علماء کے موقف کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، سلامتی اداروں اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ، قومی سلامتی کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کروانے پر سپہ سالار، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تاریخ میں اس نوعیت کے حملوں میں شدید نقصانات ہوئے ہیں، لیکن ہماری بہادر فوج نے اپنی مہارت اور حکمت عملی سے اس حملے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں جو ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، ان کے خلاف پوری قوم متحد اورواضح پیغام دیتی ہے کہ پاکستان کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، لیکن علماء ہمیشہ قانون کا راستہ اختیار کریں گے اور کسی کو بھی مذہب کی آڑ میں فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572590

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں