
اقوام متحدہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی جنگ کو اپنی سرزمین پر لڑنے نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسی ناکام حکمت عملی کی توثیق نہیں کر سکتے جو پاکستان اور افغانستان اور دیگر علاقائی ملکوں کے عوام کی تکالیف میں اضافہ اور اسے طویل کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فوجی یا سیاسی تعطل کیلئے مورد الزام ٹھہرانا بالخصوص پاکستان کیلئے تشویش کا باعث ہے۔