کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

145

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی /بالائی سندھ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ملتان(ایئرپورٹ 12، سٹی 03)، بہاولپور سٹی 02، سندھ میں کراچی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔