کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، پوٹھوہار،اسلام آباد ،بالا ئی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

160
Heavy rain
Heavy rain

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ ٔ پوٹھوہار،اسلام آباد ،بالا ئی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمال مشرقی پنجاب, بالا ئی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقا مات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم وسطی/جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں قلات 40، خیبرپختونخوامیں کاکول 14، سندھ میں تھرپارکر (چھاچھرو 24، دہلی 23، اسلام کوٹ 21، نگر پارکر 09، ڈیپلو، مٹھی 04)، شہید بینظیر آباد 17، کراچی (گڈاپ 14، قائد آباد 13، سرجانی 09، کیماڑی 08، کورنگی، ناظم آباد،

اورنگی، نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ 06، جناح ٹرمینل 06، بن قاسم، مسرور بیس 05، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 04، ڈی ایچ اے 01) ،لاڑکانہ 08، دادو 07، سکرنڈ 02،میرپور خاص ، پڈعیدن، ٹھٹھہ 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ اورگوپس میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 45، سبی،جیکب آباد،بھکر،کوٹ ادو اور بنوں میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔