کشمیر، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

32
weather

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی زیریں سندھ اور شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان، بالا ئی پنجاب اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 25، مظفر آباد (شہر 7، ایئرپورٹ 4)، بار خان 17، سمنگلی ایک، ٹی ٹی سنگھ 11، شیخوپورہ 9، گجرات 06، چکوال 4، لاہور سٹی،

سکھر اور خیرپور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 47، بونجی، چلاس 46، دالبندین، سبی اور جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔