17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںکشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں ریلی...

کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

مظفر آباد۔31مارچ (اے پی پی):مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقادکیاگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی عیدہ گاہ سے اپراڈہ تک نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی اورسیرت کمیٹی کے ذمہ داران سمیت شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔

انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان مظلوم قوموں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے اور ان کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔مشتاق الاسلام نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی قابض افواج نہتے مسلمانوںپر مظالم ڈھا رہی ہیں جنہیں روکنے کے لئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جدوجہد آزادی حصول مقصد تک جاری رہے گی۔ریلی کے شرکا ء نے کشمیر اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577605

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں