کشمیریوں سے متعلق بھارتی عدلیہ کے متعصبانہ فیصلوں کےخلاف آج یوم مزاحمت منانے ، ہڑتال اور احتجاج کرنے کی اپیل

115

سرینگر ۔ 02 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کولکتہ مغربی بنگال کی ایک عدالت کی طرف سے گزشتہ دنوں کشمیری نوجوان مظفر احمد راتھر کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کوانصاف کا قتل اور جانبدارانہ اور غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے کل جمعہ کو یوم مزاحمت منانے ، مکمل ہڑتال اور پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عدالتی فیصلے کے خلاف یوم مزاحمت منانے ، مکمل ہڑتال اور پر امن احتجاج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس روز ناانصافی سے عبارت اس عدالتی فیصلے کے خلاف وادی کے طول وعرض میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور ساتھ ہی علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے موقعہ پر عدالتی ناانصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔