سرینگر ۔ 27 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اورحریت رہنماﺅںمیر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں پربھارت کا ظلم و تشدد ،ننگی جارحیت اور سامراجی رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قائدین نے سرینگرمیں جاری ایک مشترکہ بیان میںکہا کہ گزشتہ 18دنوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پرفائرنگ اور پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ایک بار پھر یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اپنا مداح سمجھ کر اس کی سامراجی حکومت کے خلاف ان کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پر کچل دینا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے حریت قیادت کی وساطت سے بھارتی آلہ کاروں سے کہا ہے کہ اب ان کے ساتھ نپٹنے اور ان کے احتساب کا وقت آچکا ہے، کیونکہ یہ عیانت کار اپنے ہی عوام کو کچلنے میں بھارت کی مدد کررہے ہیں