کشمیریوں نے بھارت کے ہر اوچھے ہھتکنڈے کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا ہے وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی

57

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی برادری دیکھ رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جاری جارحیت کیخلاف بین الاقوامی برادری اپنا موثر کردار اداکرے۔ یہ بات انہوںنے منگل کو ”اے پی پی ”سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری ایک بہادر قوم ہے اور کشمیریوں نے بھارت کے ہر اوچھے ہھتکنڈے کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا ہے، اب انشااللہ کشمیر یوں کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہرفورم پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔