- Advertisement -
سرینگر ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی جارحانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی میں روز بہ روز شدت آرہی ہے اور بھارتی فورسز روز کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجما ن نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظر بندی، جامع مسجد سرینگر کو مقفل کر کے لوگوں س میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے روک کر مسلمانوںکے دینی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118383
- Advertisement -