اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے جاری کئے گئے نغمے سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ صدرمملکت نے اس نغمے …
کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے جاری کئے گئے نغمے سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ صدرمملکت نے اس نغمے کشمیر میرا نام ہے کو شئیر کرتے ہوئے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نغمے کو دیکھاجائے اور شئیر کیا جائے۔ اس نغمے میں کشمیریوں ہر بھارتی مظالم ،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس نغمے کو ترکی کے ترگئے ایورن نے لکھا ہے اورڈیلا مائیلس نے گایا ہے۔ اس نغمے کی تیاری میں ترکی کی پارلیمنٹ کے رکن ابابوسکو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔







