اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدترین بھارتی جبر بھی ختم نہیں کر سکا، کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی بھر پور حمایت جاری رکھی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریکِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی …
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدترین بھارتی جبر بھی ختم نہیں کر سکا، حقِ خود ارادیت کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدترین بھارتی جبر بھی ختم نہیں کر سکا، کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی بھر پور حمایت جاری رکھی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریکِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کو اپنا دفاع کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے دنیا کو کشمیریوں کی آواز سننا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مظالم، بھارتی جمہوریت کے چہرے کو داغدار کر رہے ہیں۔








