کشمیریوں کی زندگیاں بھارتی فورسز کے رحم و کرام پر ہیں، کشمیر کی صورتحال کشیدہ اور تیزی سے بگڑ رہی ہے، میر واعظ

97

سرینگر ۔ 7 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے شوپیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چھ نہتے شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ اور تیزی سے بگڑ رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران تیرہ سے زائد شہریوں کو شہید کردیا ہے ۔