کشمیریوں کے لازوال جذبہ قربانی وحریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مقررین

93

بھکر ۔07 فروری (اے پی پی):جماعت اسلامی ضلع بھکر کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دریاخان ، کلوکوٹ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب عبدالوہاب خان نیازی ،امیر ضلع بھکر سید افتخار حسین شاہ ،امیر جماعت اسلامی شہر ڈاکٹر نثار احمد ملک ، جمعیت اہلحدیث مولانا ذکاء اللہ خالد ، تحریک انصاف کے رہنما رفیق احمد خان نیازی ایڈووکیٹ ، صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف ، شاہد اقبال چوہدری ، ملک عاشق حسین کھوکھر

پروفیسر ملک یوسف چھینہ ، رستم علی ساقی اور نوید احسن نیاز نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کا آغاز دفتر جماعت اسلامی منڈی ٹاؤن سے ہوا اور مختلف مقامات سے ہوکر جناح گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ، کشمیری عوام کی جدوجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ کشمیری مسلمانوں کے لازوال جذبہ قربانی وحریت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔