کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیلئے پاکستان بھر آزادکشمیر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عہدیداران نے ڈیوٹی کے دوران اپنے بازﺅوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی …
کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیلئے پاکستان بھر آزادکشمیر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا
مزید خبریں
کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیلئے پاکستان بھر آزادکشمیر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا
تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عہدیداران نے ڈیوٹی کے دوران اپنے بازﺅوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیلئے بدھ کو پاکستان بھر آزادکشمیر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ریلیاں اور تقریبات منعقد کی گئیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب دلائی جاسکے۔مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عہدیداران نے ڈیوٹی کے دوران اپنے بازﺅوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا۔نماز ظہر کے بعد شہدائے کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں اس حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں، پاکستان کے بڑے شہروں میں نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور حق خودارادیت کے حق میں نعرے درج ہیں جبکہ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ متعدد سیاسی، سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں میں یوم سیاہ کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر اپنے پیغام میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔








