کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی طور جامشورو میں ریلی

96

حیدرآباد۔ 05 فروری (اے پی پی):ملک بھر کی طرح جامشورو میں بھی 5 فروری کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں تعلقہ کوٹری سوشل ویلفیئر آفیسر امیر کولاچی کی سربراہی میں کوٹری سوشل ویلفیئر آفس سے ڈسٹرکٹ پریس کوٹری تک ایک پر جوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

کشمیر جل رہا ہے اور اقوام متحدہ خاموش ہے سمیت کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امیر علی کولاچی ودیگر نے کہا کہ آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستان کبھی بھی اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پاکستانی قوم سلام کرتی ہے۔ کشمیر ہر پاکستانی قوم کے خون میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مودی حکومت کا غیر قانونی اقدام عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے ۔ بھارت کشمیری اور عالمی برادری سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کرے۔ ریلی میں جامشورو سوشل ڈولپمینٹ آرگنائزر عمران کلیار، بختاور ویلفیئر آرگنائزیشن کی جنرل سیکرٹری فوزیا سیال، العمید آرگنائزیشن کے صدر عطا شاد شفیع مسیح، وومین آرگنائزیشن کی صدر محترمہ نجمہ، سوشل ایکٹوس محترمہ بدرانساء سمیت دیگر نے شرکت کی۔