33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکشمیری عوام سے حریت قیادت کے احتجاجی پروگرام پر سختی سے عمل...

کشمیری عوام سے حریت قیادت کے احتجاجی پروگرام پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل ، تحریک مخالف اور اتحاد دشمن افواہ بازوں سے ہوشیار رہیں، میرواعظ

- Advertisement -

سرینگر ۔ 30 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت کے مشترکہ پروگرام پر پوری لگن اور جذبے سے عمل کریں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے جیل سے جاری ایک خصوصی پیغام میں کہاکہ تحریک مخالف اور اتحاد دشمن افواہیں پھیلا کر اتحاد و اتفاق کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت قیادت کی جانب سے دیئے گئے احتجاجی پروگراموں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوںنے کشمیری عوام سے کہا کہ ہماری حق و انصاف پر مبنی حق خودارادیت کی جدوجہد ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں پوری یکسوئی اور اتحاد و فکر و عمل کے ساتھ قیادت اور قوم کو تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک لیجانے کیلئے انتہائی پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17916

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں