21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںکشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہارسمیت ان کی قربانیوں کو سلام پیش...

کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہارسمیت ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،میاں نبیل ارشد

- Advertisement -

فیصل آباد۔5فروری (اے پی پی):فیصل آباد میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت میاں نبیل ارشد کی زیر قیادت پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداران،اسسٹنٹ کمشنر سٹی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم افراد سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میاں نبیل ارشد نے کہا کہ5 فروری کے دن ہم کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہارسمیت ان کی قربانیوں کو سلام پیش اور واضح کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے جبکہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ان کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کشمیر کی آزادی کیلئے واضح پیغام ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

آخر میں کشمیری عوام کی فتح و نصرت،قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔بعدازاں ریلی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل چوک سے کچہری بازار چوک تک نکالی گئی مرکزی ریلی میں شریک ہوگئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293937

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں