سرینگر ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگیا ں اجیر ن بنا دی ہیں۔ انہوںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں فتح کدل سرینگر اورضلع پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیو ر کشمیری نوجوان اپنے گرم گرم لہو سے حق خود ارادیت کی تحریک کی آبیاری کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے پدگام پورہ پلوامہ میں شہید شوکت احمدکے جنازے کے شرکا سے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ بھارتی فوجیوںنے فتح کدل میں رات کے وقت ایک گھر پر چھاپے کے دوران رئیس احمد نامی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد زیرِ حراست تشدد کر کے جبکہ دو اور نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید دیا جو سفاکیت کی انتہا ہے۔ا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118235