اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ،خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اوربالائی/ مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چکوال05، اسلام آباد(زیرو پوائنٹ)، سیالکوٹ (سٹی) 01 اورکشمیر راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی ،بھکر،چلاس46،دادو،بہاولنگر، تربت، دالبندین،جیکب آباد، نوکنڈی اور لیہ میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔