کشمیر اور فلسطین میں شہریوں پر حملے بین ا لاقوامی قوانین کی خلاف ورزیان ہیں ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔25مئی (اے پی پی) نیویارک ( اے پی پی ) پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی امن اور سکیورٹی کے فروغ کے لئے کئی دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر اور فلسطین کی بنیادی وجوہات پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے اور کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں شہریوں کو جن حملوں کا سامنا ہے وہ حملے بین ا لاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ اقوام متحدہ …

اسلام آباد ۔25مئی (اے پی پی) نیویارک ( اے پی پی ) پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی امن اور سکیورٹی کے فروغ کے لئے کئی دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر اور فلسطین کی بنیادی وجوہات پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے اور کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں شہریوں کو جن حملوں کا سامنا ہے وہ حملے بین ا لاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کی حفاظت کے بارے میں کھلی بحث میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وہ دن گزر گئے جب شہریوں پر مسلح تنازعات کے اثرات مشترکہ نقصانات تک محدود ہوتے تھے ۔ جبکہ جنسی زیادتی ، جبری گمشدگیاں اور ہلاکتیں اور ٹار گیٹیٹڈ حملے موجودہ دور میں مسلح تنازعات کا سیاہ ترین باب ہوتے ہیں ۔ اور انسانی نقصانات کی سیاہ ترین تصویر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق اور انسانی زندگی کے احترام کے بارے میں شہریوں کے تحفظ والے جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور ایسے گھناﺅنے جرائم کے منصوبہ ساز وں کو ملٹری کمانڈروں کی طرف سے اعزازات دیئے جارہے ہیں ۔