
نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کے ساتھ جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات میں ان کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد ان کے حوالے کئے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔