بیجنگ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ کشمیر تاریخ کا ایک حل طلب مسئلہ ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ اس تنازعہ کو مذاکرات سے حل کیا جائے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے ”اے پی پی“ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک ایسا تنازعہ ہے جسے ابھی تک حل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر چین کا موقف بڑا واضح ہے، جب ان کی توجہ او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کی ایک رپورٹ کی طرف دلائی گئی جس میں اس کے تمام ممبران نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا