کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کی چین کے نائب وزیر سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی ،ارکان قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا چین کے دارلحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔خصوصی ایلچی وزیر اعظم کی ہدایت پر چینی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرنے کی غرض سے بیجنگ کا دورہ کر رہے ہیں۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے چینی وزارت …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی ،ارکان قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا چین کے دارلحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔خصوصی ایلچی وزیر اعظم کی ہدایت پر چینی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرنے کی غرض سے بیجنگ کا دورہ کر رہے ہیں۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے چینی وزارت خارجہ امور کے نائب وزیر لیو ژی من اور سی پی پی سی سی کی خارجہ امور کمیٹی کے نائب چیئر مین کائی وو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان کے مطابق رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے ملاقات کے دوران چینی رہنماوں کو کشمیر کی تازہ صورتحال سے مکمل آگاہ کیا۔خصوصی ایلچیوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اسے عالمی برادری کی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔رواں سال 8جولائی کو برہان وانی کی ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔پر امن احتجاجی مظاہرین کیخلاف کالے قوانین کے استعمال اور تشدد کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

مزید خبریں

Leave a Reply