سرینگر ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اورکوئی پارلیمنٹ یا عدالت اپنا کوئی فیصلہ سنا کر جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیںکر سکتی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور دیگر بھارتی رہنماﺅں کی طرف سے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے بھی اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ جموںوکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جسکے مستقبل کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔