اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر ابھی تک ایک متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جمعہ کو قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ابھی تک ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے …
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ اور حل طلب تنازعہ ہے، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر ابھی تک ایک متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جمعہ کو قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ابھی تک ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے 8 ملین کی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے9 لاکھ فوجی تعنیات کررکھے ہیں جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا بھر میں بلا شبہ سب سے زیادہ تعنیات فوجیوں کی سر زمین بن چکا ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسندی کے فلسفہ کے تحت بربریت کر رہی ہے جس کا آغاز 1923ء میں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کا تنازعہ کشمیر کے بارے میں اجلاس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہ حل طلب تنازعہ ہے۔









