کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی سوئس پریس کلب جنیوا میں باز گشت

جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں اجلاس میں شریک کشمیری وفد کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر منعقدہ سیمینار میں شرکاءنے عالمی برادری سے مقبوضہ جموں وکشمیر بالخصوص محصور وادی میں در پیش انسانیت سوز بحران پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ طویل کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے …

جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں اجلاس میں شریک کشمیری وفد کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر منعقدہ سیمینار میں شرکاءنے عالمی برادری سے مقبوضہ جموں وکشمیر بالخصوص محصور وادی میں در پیش انسانیت سوز بحران پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ طویل کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور بچوں کے کھانے کی قلت ہے ، شرکاءنے انسانی حقوق کی تنظیموں پربھی زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی امداد کے لئے مداخلت کریں۔ سیمینارجینوا پریس کلب میں منعقد ہوا جہاں 60 سے زائد کشمیری اور پاکستانی شرکاء اوردرجنوں کشمیری شہری موجودتھے ۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا کہ دنیا کو محصور وادی میں در پیش انسانیت سوز بحرانوں پر توجہ دینی ہوگی۔طویل کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور بچوں کے کھانے کی قلت ہے اور انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پربھی زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی امداد کیلئے مداخلت کریں۔