22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںکشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے چاہتے ہیں،مفتی گلاب...

کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے چاہتے ہیں،مفتی گلاب خان کاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):جمعیت علماء اسلام کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی مفتی گلاب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے، محکوم بنانے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے لیے اپنی افواج سرینگر میں اتاریں مگر کشمیریوں کا جذبہ حریت تاحال قائم ودائم ہی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو اے پی پی اے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف صوبے بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جمعیت علماء اسلام کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے چاہتے ہوئے ظالمانہ سلوک اور قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا‎ کہ27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے بلوچستان کا ہرشخص کشمیری عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے اور تمام حریت رہنماوں اور کشمیری شہدا کی جدو جہد اور خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائےگا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں