22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںکشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے،...

کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، ذیشان رفیق

- Advertisement -

لاہور۔5فروری (اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں سے اہل پاکستان کا محبت کا رشتہ کبھی کمزور نہیں پڑ سکتا۔ 5 فروری کو پوری دنیا میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اسکا واضح ثبوت ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہائیوں سے جاری ریاستی جبر کشمیریوں کے آہنی عزم کو کمزور نہیں کرسکا۔ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کشمیری قیادت کو جیل میں ڈال کر بھی بھارت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔ کشمیری آج بھی پاکستان اور اہل پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے بھارت نے 1947 میں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے کشمیر پر قبضہ کیا۔ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے خون کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ لاکھوں افراد کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر انشااللہ آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں