کشمیر پر سیاست نہیں کرنے دیں گے، شہریار آفریدی کا ٹویٹ

106

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی جلسے میں پی ڈی ایم قیادت نے الزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سودا کر دیا۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج میں نے قوم کو کشمیر کمیٹی کی مسئلہ کشمیر کیلئے کوششوں پر اعتماد میں لیا، مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی و (ن) لیگ کی حکومتوں کا پردہ چاک کر دیا، کشمیر پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔