اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج تشدد کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کی فاشسٹ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ افواج کی ریاستی دہشتگردی پر انکا احتساب کیا جائے، کشمیر کی آزادی اب نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔